سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 185 روپے کا اضافہ ہوا
سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

Webdesk

|

3 Sep 2026

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمرز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 602 روپے اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے ہو گئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 185 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 44 روپے ہو گئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!