سونا خریدنے والوں کے لیے خوشخبری، آج بھی بڑی کمی

سونا خریدنے والوں کے لیے خوشخبری، آج بھی بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا
سونا خریدنے والوں کے لیے خوشخبری، آج بھی بڑی کمی

Webdesk

|

15 Sep 2026

کراچی: پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے. ملک میں فی تولہ سونا مزید 4 ہزار روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونا 3429 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور اس کی قیمت 6802 روپے برقرار رہی۔عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی، جہاں فی اونس سونا 40 ڈالر سستا ہوکر 4268 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!