2 hours ago
پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے 22 بچے جاں بحق، 45 زخمی
آفتاب مہمند
|
15 Oct 2026
پشاور: دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی ہے، جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے دیر کالونی میں قائم نجی اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ اسمبلی کے وقت پیش آیا یہ چھت پری کاسٹ ٹکڑیوں پر بنائی گئی تھی۔
حادثے کے بعد جائے وقوہ پر کہرام مچ گیا جبکہ امدادی کاموں کے لیے ریسکیو رضاکار، انتظامیہ کے اہلکار اور پاک فوج کے جوان امدادی کاموں کے لیے پہنچ گئے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق حادثے کے بعد 17 بچوں کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا، جبکہ 17 زخمی بچوں کو بھی طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔ ایک خاتون ٹیچر کی لاش بھی اسپتال لائی گئی۔
ترجمان کے مطابق تمام بچوں کی عمریں 13 سال یا اس سے کم ہیں۔ واقعے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments
0 comment