ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے گر گئی
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Webdesk

|

3 Oct 2026

 

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 687 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 43 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 138 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!