آنر 25 جہاز سے بازیاب ہونے والے 4 پاکستانی صحت یاب، اتوار کو کراچی آمد متوقع

آنر 25 جہاز سے بازیاب ہونے والے 4 پاکستانی صحت یاب، اتوار کو کراچی آمد متوقع

ذرائع کے مطابق زخمی پاکستانی صومالیہ سے ادیس ابابا جائیں گے
آنر 25 جہاز سے بازیاب ہونے والے 4 پاکستانی صحت یاب، اتوار کو کراچی آمد متوقع

ویب ڈیسک

|

2 Oct 2026

کراچی: صومالیہ میں ایم ٹی اونر 25 پر پیش آنے والے واقعے میں زخمی ہونے والے چار پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے وزارت خارجہ اور جبوتی میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

چاروں زخمی پاکستانیوں یاسر خان، عقیل خان، امین بن شمس اور عثمان غنی کے ایئر ٹکٹ بک کرلیے گئے ہیں، جو 4 اکتوبر کی شام کراچی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق زخمی پاکستانی صومالیہ سے ادیس ابابا جائیں گے، جہاں سے ایتھوپیئن ایئرلائن کی براہ راست پرواز کے ذریعے کراچی پہنچیں گے۔ پرواز ای ٹی 694 اتوار کی شام 4 بج کر 40 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پہنچے گی، جبکہ ادیس ابابا سے کراچی پرواز کا دورانیہ تقریباً 5 گھنٹے 25 منٹ ہے۔

زخمی پاکستانیوں کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جارہی ہے۔ وطن واپسی کے انتظامات مکمل ہونے پر چاروں افراد خوش دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ان کی نئی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!