59 mins ago
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 3 اکتوبر سے 5 اکتوبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گی
ویب ڈیسک
|
2 Oct 2026
اسلام آباد: عوام کو ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔
اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 3 اکتوبر سے 5 اکتوبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر عوامل بھی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بنے۔
Comments
0 comment