عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ
Webdesk
|
3 Sep 2026
کراچی: مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.04 فیصد اضافے کے بعد 95.67 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد امریکی خام تیل 0.21 فیصد اضافے سے 91.20 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب اماراتی مربن خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، مربن خام تیل 0.05 ڈالر کی کمی کے بعد 106.10 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مشرق وسطی میں جاری کشیدگی عالمی سطح پر خام تیل کی سپلائی اور قیمتوں کو متاثر کر رہی ہے، جس کے باعث عالمی آئل مارکیٹ میں قیمتوں میں مزید اتار چڑھا کا امکان برقرار ہے۔
Comments
0 comment