عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی واقع

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی واقع

سرمایہ کار ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے متعلق واشنگٹن کے متوقع اعلان کی تفصیلات کے منتظر ہیں۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی واقع

Webdesk

|

24 Aug 2026

دبئی: ایران پر امریکی پابندیوں کے اعلان کے انتظار میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

پیر کی صبح ایشیائی مارکیٹوں میں کاروبار شروع ہوتے ہی تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، کیونکہ سرمایہ کار ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے متعلق واشنگٹن کے متوقع اعلان کی تفصیلات کے منتظر ہیں۔

رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زیادہ کمی کے بعد 93.45 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل بھی ایک فیصد سے زائد کمی کے بعد 86.14 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے لیے ایک اقتصادی ڈی ڈے آنے والا ہے۔وہ پیر کی سہ پہر پریس کانفرنس میں ایران پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کا اعلان کریں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!