شادی کی تقریب، مہمانوں پر خزانے کے منہ کھول دیے گئے

شادی کی تقریب، مہمانوں پر خزانے کے منہ کھول دیے گئے

نارروال میں دلہا کے گھر والوں نے یہ کام کیا
شادی کی تقریب، مہمانوں پر خزانے کے منہ کھول دیے گئے

ویب ڈیسک

|

23 Apr 2024

نارروال میں دلہا کے گھر والوں نے شادی میں شرکت کرنے والوں پر خزانے کے منہ کھول دیے۔

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نارووال کے ایک شخص کی شادی کی تقریب میں دولہے کے اہل خانہ اور دوستوں کی جانب سے موبائل فونز اور پاکستانی کرنسی نوٹوں کی بارش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق واقعہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں شہر کے علاقے صدیق پورہ میں پیش آیا۔

 وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں دولہے کے بھائی اور دوستوں کو دلہن کے گھر کی چھت سے شادی کی بارات پر موبائل فون، سوٹ، گھڑیاں، پاکستانی کرنسی نوٹ اور دیگر مہنگے تحائف کی بارش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 ویڈیو میں جو لوگ بارات کا حصہ تھے، انہیں بے تابی سے تحائف پکڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!