یورپ میں ہلاکت خیزہیٹ ویو کے بعد شدید طوفانوں نے تباہی مچا دی

یورپ میں ہلاکت خیزہیٹ ویو کے بعد شدید طوفانوں نے تباہی مچا دی

براعظم یورپ ان دنوں ماحولیاتی تبدیلیوں اور شدید ترین موسموں کی زد میں ہے
یورپ میں ہلاکت خیزہیٹ ویو کے بعد شدید طوفانوں نے تباہی مچا دی

Webdesk

|

3 Jul 2026

پیرس: یورپ میں ہلاکت خیزہیٹ ویو کے بعد شدید طوفانوں نے تباہی مچا دی، جس کے باعث نظامِ زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق براعظم یورپ ان دنوں ماحولیاتی تبدیلیوں اور شدید ترین موسموں کی زد میں ہے، جہاں ریکارڈ ساز ہلاکت خیز ہیٹ ویو کے فوری بعد آنے والے شدید طوفانوں اور بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے باعث کئی ممالک میں نظامِ زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

یورپ میں شدید گرمی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور جرمنی، چیک جمہوریہ اور پولینڈ جیسے سرد ممالک میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق، فرانس میں جاری اس ہلاکت خیز ہیٹ ویو کے باعث دم توڑنے والے افراد کی تعداد 1,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ میں زیادہ تر مکانات سرد موسم کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں جن میں گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ اس شدت کو جھیل نہیں پا رہے؛ یاد رہے کہ سال 2024 میں بھی یورپ میں شدید گرمی کے باعث 62 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سائنسی رپورٹس کے مطابق یورپ اس وقت دنیا بھر میں سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم بن چکا ہے، جہاں 50 سال پہلے ایسی شدید گرمی کا کوئی تصور بھی نہیں تھا۔ بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث یورپی دریاں کو پانی فراہم کرنے والے گلیشیئرز ناقابلِ تلافی حد تک پگھلنے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں اچانک شدید طوفانوں اور سیلابی صورتحال نے جنم لیا ہے جس نے ہیٹ ویو کے فورا بعد نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!