2 hours ago
یو اے ای میں عالمی منشیات گینگ کے 13 کارندے گرفتار
Webdesk
|
30 Apr 2026
متحدہ عرب امارات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی ایک ماہ تک جاری رہنے والی خفیہ نگرانی اور انٹیلیجنس آپریشن کے بعد عمل میں لائی گئی۔ گرفتار افراد میں بھارت، پاکستان، ایران، مصر اور سری لنکا کے شہری شامل ہیں، جن میں چار بھارتی، چار ایرانی اور دو پاکستانی بھی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 56 کلوگرام سے زائد منشیات اور آٹھ ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔
اماراتی حکام کے مطابق اس نیٹ ورک کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس کے روابط کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment