2 hours ago
یو اے ای، ایرانی میزائلوں کی فوٹیج شیئر کرنے پر برطانیہ کے 70 شہری گرفتار
Webdesk
|
29 Mar 2026
یو اے ای: متحدہ عرب امارات نے ایران کے ڈرونز اور میزائل حملوں سے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر برطانیہ کے 70 شہریوں کو گرفتار کرلیا ۔
برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یو اے ای میں 70 برطانوی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں 10 برس تک سزائے قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سینقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کا الزام ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد میں برطانیہ کے سیاح، یو اے ای میں مقیم شہری اور جہازوں کا عملہ شامل ہے، بعض گرفتار افراد کو ضمانت پر رہائی دے دی گئی ہیتاہم ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہیں تاکہ وہ امارات نہ چھوڑ سکیں۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اماراتی قانون کے تحت بعض تصاویر کو وصول کرنا بھی جرم ہے، تصاویر وصول کرنے کی سزا 10برس قید اور 2 لاکھ درہم جرمانہ ہوسکتی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جنگ سے پہلے 2 لاکھ 40 ہزاربرطانوی شہری دبئی میں مقیم تھے، ایران جنگ شروع ہونیکے بعد خیال ہے ان میں سے نصف برطانیہ واپس آچکے ہیں۔
Comments
0 comment