6 hours ago
انمول پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں پیش رفت
بعد ازاں عدالت نے مزید گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔
Webdesk
|
9 Oct 2026
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ملزمہ انمول عرف پنکی کو وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں 4 گواہوں نے ملزمہ کو شناخت کیا، گواہان نے بیان دیا کہ ملزمہ کو گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمہ کا منشیات کا بڑا نیٹ ورک ہے، گواہوں میں لیڈی کانسٹیبل سونیہ اشرف، تفتیشی افسر منصور، سب انسپکٹر عبدالستار اور اے ایس آئی اورنگزیب شامل ہیں۔
پبلک پراسیکیوٹر شکیل عباسی نے کہا کہ سی ٹی ڈی پولیس نے ملزمہ کو شناخت کیا ہے، ملزمہ کا سی ڈی آر ثابت کرتا ہے کہ وہ منشیات فروشوں سے رابطے میں ہے۔
بعد ازاں عدالت نے مزید گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔
Comments
0 comment