ایران پر امریکی حملے، چین کا ردِعمل سامنے آگیا

ایران پر امریکی حملے، چین کا ردِعمل سامنے آگیا

چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال اور کسی دوسرے ملک کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
ایران پر امریکی حملے، چین کا ردِعمل سامنے آگیا

Webdesk

|

2 Mar 2026

بیجنگ: چینی  وزارت خارجہ کی  ترجمان ما ننگ نے  یومیہ پریس  کانفرنس میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے فوجی حملے کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ چین  کو موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے۔

چین  بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال اور کسی دوسرے ملک کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  فوری ضرورت یہ ہے کہ فوجی کارروائی فورا بند کی جائے تاکہ جنگ کے پھیلا اور اثرات کو روکا جا سکے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  چین بین الاقوامی برادری  کے ساتھ مل کر پرامن کوششوں کے ذریعے   تنازعات کو روکنے کے لیے تیار ہے اور  مسائل کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے  اور مشرق وسطی اور دنیا میں امن و استحکام کو قائم رکھنے میں تعاون کرنے پر آمادہ ہے۔

 آبنائے ہرمز  اور اس کے نزدیک پانی کے راستوں میں تنازع کی وجہ سے آمد و رفت پر اثرات سے  متعلق سوال پر، ما ننگ نے کہا کہ آبنائے  ہرمز  اور اس کے نزدیک پانی کے راستے بین الاقوامی تجارتی سامان اور توانائی کے اہم راستے ہیں اور  اس خطے کی حفاظت اور استحکام کو برقرار رکھنا بین الاقوامی  برادری  کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!