مریم نواز کا عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم

مریم نواز کا عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم

اجلاس میں سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 10 ارب روپے کی سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا
مریم نواز کا عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم

Webdesk

|

10 Oct 2026

لاہور:  وزیراعلی مریم نواز نے عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم دیدیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں فلور ملوں کو 3800 روپے فی من ملنے والی سبسڈائز سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کافیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 10 ارب روپے کی سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا اور وزیراعلی نے سستے آٹے کیلئے 10ارب روپے سبسڈی دینے کی منظوری دی۔

مریم نواز نے عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بے حد تکلیف دہ ہے ، عوام کو سستے آٹے کی ترسیل یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، عوام کو سستے آٹے اورسستی روٹی کی فراہمی جاری رہے گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!