ایران پر حملہ امریکا کو فتح نہیں شکست سے دوچار کرے گا، اسماعیل بقائی

ایران پر حملہ امریکا کو فتح نہیں شکست سے دوچار کرے گا، اسماعیل بقائی

ٹرمپ کی پالیسیوں، خصوصا ایران کے خلاف جنگ پر امریکی عوام کے عدم اطمینان کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔
ایران پر حملہ امریکا کو فتح نہیں شکست سے دوچار کرے گا، اسماعیل بقائی

Webdesk

|

5 Nov 2026

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ امریکا کو فتح نہیں بلکہ شکست سے دوچار کرے گا۔

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کو بری شکست کا سامنا کرنا پڑا، جسے ٹرمپ کی پالیسیوں، خصوصا ایران کے خلاف جنگ پر امریکی عوام کے عدم اطمینان کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

انتخابی نتائج اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ امریکی عوام جنگ، اس کے بڑھتے ہوئے معاشی اثرات اور انتظامیہ کے فیصلوں سے ناخوش ہیں۔

یہ شکست ٹرمپ انتظامیہ کے لیے بڑا سیاسی دھچکا ہے اور اس حقیقت کی یاد دہانی بھی کہ طاقت، دھمکی اور جارحیت کے ذریعے کسی قوم کو جھکانے کی کوشش بالآخر اپنے لیے بھی شکست اور نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!