1 hour ago
امریکی وسط مدتی انتخابات: بھاری سرمایہ کاری ناکام، ایلون مسک کو 445 ملین ڈالرز کا نقصان
Webdesk
|
4 Nov 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدواروں کی کامیابی کے بعد ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کو 445 ملین ڈالرز سے زائد کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریپبلکن پارٹی کو انتخابی مہم کے لیے 40 بڑے عطیہ دہندگان سے مجموعی طور پر 2.4 ارب ڈالرز موصول ہوئے جن میں تقریبا 445 ملین ڈالرز ایلون مسک کی جانب سے دیے گئے تھے۔
ایلون مسک نے ٹیکساس میں ریپبلکن اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کی انتخابی مہم میں تقریبا 200 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تھی تاہم ڈیموکریٹک امیدوار جیمز ٹیلاریکو نے انہیں شکست دے دی، اسے ایلون مسک کی وسط مدتی انتخابی مہم کی سب سے بڑی انفرادی سرمایہ کاری قرار دیا گیا تھا۔
ٹیکساس کے گورنر کے انتخاب میں بھی ڈیموکریٹک امیدوار جینا ہینوجوسا کامیاب رہیں جبکہ آئیووا، کنساس، نارتھ کیرولائنا، اوہائیو، ساتھ کیرولائنا اور مین سمیت 6 دیگر ریاستوں میں سینیٹ کی نشستیں ریپبلکن پارٹی سے ڈیموکریٹس نے حاصل کر لیں۔
Comments
0 comment