بھیک مانگنے والی 12 سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی

بھیک مانگنے والی 12 سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے دو خواتین سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
بھیک مانگنے والی 12 سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی

Webdesk

|

4 Nov 2026

سکھر: سائٹ تھانے کی حدود میں بھیک مانگنے والی 12 سالہ معصوم بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سائٹ تھانے کی حدود میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں 12 سالہ معصوم بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے دو خواتین سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ڈی ایس پی سائٹ کے مطابق نیو لیبر کالونی میں بھیک مانگنے والی 12 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے اس گھنانے جرم اور سہولت کاری کے الزام میں مجموعی طور پر 6 مردوں اور 2 خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ واقعے میں ملوث دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!