22 mins ago
بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا
ویب ڈیسک
|
5 Nov 2026
خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے درسمند میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے حملہ کرکے اپنے والد کو قتل کردیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی پی او صلاح الدین کے مطابق واقعہ درسمند میں پیش آیا، جہاں ناحلف بیٹے نے مبینہ طور پر اپنے ہی والد پر تیز دھار آلے سے وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ جان سے چلے گئے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دوآبہ تھانے کے ایس ایچ او وحید نور خان مروت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے مبینہ طور پر واردات میں استعمال ہونے والا آلہ بھی برآمد کرلیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ قتل کے محرکات جاننے کے لیے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Comments
0 comment