ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
چاندی کی ایک تولہ قیمت 100روپے اضافے سے 5763روپے ہو گئی
Webdesk
|
5 Nov 2026
کراچی: ملک میں مسلسل دوسرے روزسونیاور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 9ہزار600روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ35ہزار636روپے پر پہنچ گئی جبکہ 8230روپے اضافے سے 10گرام سونے کے نرخ 3لاکھ73ہزار487روپے ہو گئے۔
خیال رہے کہ 2دنوں میں ایک تولہ سونا 23500روپے اور 10گرام سونا20147روپے مہنگا ہوا۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں 96ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 4131ڈالر کا ہو گیا ۔
اسی طرح چاندی کی ایک تولہ قیمت 100روپے اضافے سے 5763روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 85روپے اضافے سے 4940روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 1 ڈالر اضافے سے فی اونس چاندی 52.85 ڈالر ہوگئی۔
Comments
0 comment