ایران اپنے دفاع اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا: اسماعیل بقائی

ایران اپنے دفاع اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا: اسماعیل بقائی

ایران اپنے دفاع سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا اور ایران پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
ایران اپنے دفاع اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا: اسماعیل بقائی

Webdesk

|

15 Nov 2026

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ بعض ممالک نے ایران پر حملوں کے لیے اپنی فضائی حدود اور سرزمین امریکا کے استعمال میں دی، جس کے ذریعے انہوں نے ایرانی عوام کے خلاف امریکی جارحیت میں حصہ لیا۔

پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جن ممالک نے امریکا کی مدد کی، انہیں ایران سے ہرجانے کا مطالبہ کرنے کا کوئی قانونی جواز حاصل نہیں، بلکہ ان ممالک کو ایران کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

 انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نے سفارت کاری کو فوجی جارحیت کے جال میں بدلنے کی کوشش کی، ایران کو دو مرتبہ دھوکا دیا گیا، اس لیے اب مذاکرات کی بات قابلِ بھروسہ محسوس نہیں ہوتی۔

 ایرانی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے حقوق اور خودمختاری سے دستبردار نہیں ہوگا، نہ جنگ سے خوفزدہ ہوگا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک پر انحصار کرے گا۔

 اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے دفاع سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا اور ایران پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!