دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں میں فیلڈ مارشل اور وزیراعظم سر فہرست، عمران خان کا نام بھی شامل

دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں میں فیلڈ مارشل اور وزیراعظم سر فہرست، عمران خان کا نام بھی شامل

فہرست میں 28 پاکستانیوں کا نام بھی شامل ہے
دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں میں فیلڈ مارشل اور وزیراعظم سر فہرست، عمران خان کا نام بھی شامل

ویب ڈیسک

|

15 Nov 2026

دنیا کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نمایاں مقام حاصل کرلیا جبکہ فہرست میں عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔

دونوں رہنماؤں کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں ان چاروں شخصیات کو مشترکہ طور پر سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔

ادارے نے اپنے خصوصی مضمون ’’جوائنٹ نمبر ون‘‘ میں اس فیصلے کی وجہ مکہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو قرار دیا ہے۔

اس فہرست میں پاکستانی قیادت کی شمولیت کو عالمی سطح پر مسلم دنیا کے سیاسی اور دفاعی معاملات میں پاکستان کی اہمیت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

اس کے علاؤہ پاکستانی شخصیات میں 

خانم سیدۃ طیبہ بخاری

علامہ سید ساجد علی نقوی

شیخ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

پروفیسر ادیب الحسن رضوی

ڈاکٹر عطاء الرحمٰن

ڈاکٹر عمر سیف

پروفیسر عرفان صدیقی

منیبہ مزاری

شرمین عبید چنائے

عابدہ پروین

حامد میر

سلمان اقبال

میر شکیل الرحمٰن

الحاج صدیق اسماعیل

محمد اویس رضا قادری

سید ندیم رضا سرور کے نام شامل ہیں۔

دیگر ممالک کی نمایاں شخصیات

سعودی عرب

شاہ سلمان بن عبدالعزیز

ولی عہد محمد بن سلمان

ترکیہ

صدر رجب طیب اردوان

ایران

آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای

اردن

شاہ عبداللہ دوم

ملکہ رانیہ عبداللہ

قطر

امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی

متحدہ عرب امارات

سینیٹ کے نومنتخب رکن عبدالسید

برطانیہ

لندن کے میئر صادق خان

صحافی مہدی حسن

موسیقار سمیع یوسف

خصوصی اعزازات

سال کی مرد شخصیت: غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے سابق سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ

سال کی خاتون شخصیت: ایران کے شہر میناب کے اسکول حملے میں زن

دہ بچ جانے والی طالبہ فاطمہ زہرا شیخ آبادی

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!