ایران نے ایک ماہ سے آبنائے ہرمز پر پھنسے 2 پاکستانی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی

ایران نے ایک ماہ سے آبنائے ہرمز پر پھنسے 2 پاکستانی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی

دونوں بحری جہاز تنازعہ شروع ہونے کے بعد ایک ماہ سے خلیج فارس میں پھنسے ہوئے تھے
ایران نے ایک ماہ سے آبنائے ہرمز پر پھنسے 2 پاکستانی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک

|

28 Mar 2026

ایران نے دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔

شپنگ ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا جہاز ملتان اور ایک چارٹرڈ جہاز پی لکی اب آبنائے سے نکل چکے ہیں۔ چارٹرڈ جہاز پی لکی 85 ملین لیٹر خام تیل لے کر جا رہا ہے اور دونوں جہاز 31 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔

دونوں بحری جہاز تنازعہ شروع ہونے کے بعد ایک ماہ سے خلیج فارس میں پھنسے ہوئے تھے۔ انہوں نے خلیجی ریاستوں کے قریب پانیوں سے روانہ ہونے کے بعد کل ہرمز کے راستے اپنا سفر شروع کیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!