ایران میں رہائشی عمارت پر امریکا اور اسرائیل کا فضائی حملہ، شہادتیں

ایران میں رہائشی عمارت پر امریکا اور اسرائیل کا فضائی حملہ، شہادتیں

ایران نے حملے کے جواب میں خطے کی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے
ایران میں رہائشی عمارت پر امریکا اور اسرائیل کا فضائی حملہ، شہادتیں

ویب ڈیسک

|

28 Mar 2026

ایران کے شمال مغربی صوبے زنجان میں ہونے والے اسرائیل کے فضائی حملے میں کم از کم پانچ شہری جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان پیش آیا۔

صوبائی حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب ایران نے ان حملوں کے ردعمل میں اسرائیل سمیت خطے کے مختلف مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں کی کئی لہریں داغی گئیں، جن کا رخ اسرائیل، اردن، عراق اور خلیجی ممالک کی طرف بتایا جا رہا ہے۔

ایرانی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ خلیجی خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے بھی ان حملوں کی زد میں آئے ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!