ایران کیخلاف فوجی کارروائی مسیحا کی واپسی کی راہ ہموار کر رہی ہے، نیتن یاہو

ایران کیخلاف فوجی کارروائی مسیحا کی واپسی کی راہ ہموار کر رہی ہے، نیتن یاہو

امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کو مذہبی اور بائبل کے تناظر میں پیش کیا ہے
ایران کیخلاف فوجی کارروائی مسیحا کی واپسی کی راہ ہموار کر رہی ہے، نیتن یاہو

Webdesk

|

14 Mar 2026

تل ابیب: ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مذہبی جنگ کا پروپیگنڈا زورو شور سے جاری ہے، جس نے عالمی میڈیا اور ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ کی ایونجلیک مسیحی حلقوں کے خصوصی دعائیہ اجتماعات میں شرکت جاری ہے تو دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو نیکہا ہے ان کی فوجی کارروائی دراصل مسیحا کی واپسی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کو مذہبی اور بائبل کے تناظر میں پیش کیا ہے جس سے عالمی سطح پر بحث چھڑ گئی ہے۔

اس سے قبل امریکی فوج میں دعوے سامنے آئے تھیکہ صدر ٹرمپ کو روحانی طور پر منتخب کیا گیا ہے اور فوجیوں کو مذہبی تقریبات اور دعاوں کے ذریعے حوصلہ دیا جا رہا ہے۔

 ماہرین کہتے ہیں جب جنگ کو مقدس اصطلاحات میں بیان کیا جائے تو سیاسی سمجھوتہ مشکل ہوجاتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!