ایران کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے، صدر ٹرمپ

ایران کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے، صدر ٹرمپ

ہمیں مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں برتری حاصل ہے اور ہم اسے برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
ایران کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے، صدر ٹرمپ

Webdesk

|

30 Sep 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں۔

وائٹ ہاس میں اے آئی رہنماں سے ملاقات کے بعد گفتگو میں ٹرمپ نے کہاکہ ہمیں مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں برتری حاصل ہے اور ہم اسے برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں۔

جب تک میں موجود ہوں، شمالی کوریا کے کم جونگ ان ٹھیک رہیں گے۔امریکی صدر نے ٹیکنالوجی عہدیداروں کے ساتھ مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک دستاویز پر دستخط کیے۔

ٹرمپ نے دستاویز کو تحفظ کی ایک شکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر غور کر رہے ہیں۔ ہم خود احتسابی کا زبردست عمل دیکھ رہے ہیں۔ اے آئی رہنما اس بات کو سمجھتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے مقامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جن علاقوں میں ڈیٹا سینٹرز تعمیر کیے جائیں گے، وہاں کے لوگوں کو مالی طور پر بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!