سلمان آغا ٹیم سے آؤٹ، شاداب کو مختصر فارمیٹ کی کپتانی ملنے کا امکان

سلمان آغا ٹیم سے آؤٹ، شاداب کو مختصر فارمیٹ کی کپتانی ملنے کا امکان

شاہین آفریدی کو بھی اسکواڈ سے باہر رکھنے کا فیصلہ
سلمان آغا ٹیم سے آؤٹ، شاداب کو مختصر فارمیٹ کی کپتانی ملنے کا امکان

ویب ڈیسک

|

30 Sep 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 فارمیٹ میں بڑی تبدیلیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کو کپتانی سے ہٹانے کے ساتھ ٹی 20 اسکواڈ سے بھی باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا ٹیسٹ کے بعد اب ٹی 20 ٹیم کا بھی حصہ نہیں ہوں گے اور وہ صرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل رہیں گے۔

ٹی 20 ٹیم کی قیادت کے لیے صاحبزادہ فرحان اور شاداب خان کے نام زیر غور ہیں، جبکہ حارث رؤف کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو بھی ٹی 20 اسکواڈ سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہین نے پاکستان کی جانب سے 136 جبکہ حارث رؤف نے 133 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایجبسٹن ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے رضا اللہ کے ٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے امکانات بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، جبکہ ٹیسٹ کپتان بابر اعظم ٹی 20 اور ون ڈے دونوں اسکواڈز کا حصہ ہوں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!