ایران کا ٹرمپ کے ساتھیوں کیساتھ مذاکرات سے انکار

ایران کا ٹرمپ کے ساتھیوں کیساتھ مذاکرات سے انکار

ایرانی حکام اس معاملے میں وینس کو نسبتاً بہتر آپشن سمجھ رہے ہیں۔
ایران کا ٹرمپ کے ساتھیوں کیساتھ مذاکرات سے انکار

Webdesk

|

25 Mar 2026

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔

برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ساتھ بات چیت سے گریز کیا ہے اور ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران کا مؤقف ہے کہ فروری میں ہونے والی ابتدائی بات چیت کے فوراً بعد تہران پر حملے کیے گئے، جس کے باعث اعتماد کو شدید نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں خلیجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران ان دونوں شخصیات کے ساتھ مزید مذاکرات کے لیے تیار نہیں اور انہیں قابلِ اعتماد نہیں سمجھتا۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر آئندہ دنوں میں کوئی نئی بات چیت ہوتی ہے تو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو مرکزی مذاکرات کار کے طور پر سامنے لایا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی حکام اس معاملے میں وینس کو نسبتاً بہتر آپشن سمجھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ خطے میں حالیہ کشیدگی کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی روابط میں پیچیدگیاں بڑھ گئی ہیں اور مذاکرات کا عمل تعطل کا شکار ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!