6 hours ago
ایران کا مذہبی نظام پوری دنیا کیلیے خطرہ بن چکا ہے، امریکا
ایرانی حکومت دنیا کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
Webdesk
|
10 Mar 2026
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایرانی حکومت ریاستی وسائل کو دہشت گردی میں استعمال کر رہی ہے، امریکی حملوں کا مقصد ایران کے میزائل پروگرام کو تباہ کرنا ہے۔
مارکو روبیو نے کہا ک ایران پر حملوں کا مقصد ایران کی اس صلاحیت کو ختم کرنا ہے، ہم بزور طاقت اس مقصد کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا موجودہ مذہبی حکومتی نظام خطے اور دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے، ایرانی حکومت دنیا کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران اپنے پڑوسیوں پر حملے کر رہا ہے، توانائی اور شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، اس کے علاوہ ایران پڑوسی ممالک میں سفارتخانوں پر حملے کر رہا ہے۔
Comments
0 comment