وینزویلا میں ہلاکت خیز زلزلہ، اموات کی تعداد 164 ہوگئی، ہزاروں زخمی

وینزویلا میں ہلاکت خیز زلزلہ، اموات کی تعداد 164 ہوگئی، ہزاروں زخمی

دارالحکومت کراکس سمیت مختلف علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچا، عبوری صدر
وینزویلا میں ہلاکت خیز زلزلہ، اموات کی تعداد 164 ہوگئی، ہزاروں زخمی

ویب ڈیسک

|

25 Jun 2026

وینزویلا میں آنے والے شدید زلزلوں کے نتیجے میں جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، حکام کے مطابق اب تک کم از کم 164 افراد ہلاک جبکہ 1000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نے بتایا کہ ملک میں آنے والے دو بڑے زلزلوں اور بعد ازاں آنے والے متعدد جھٹکوں کے باعث دارالحکومت کراکس سمیت مختلف علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق زلزلوں کے بعد تقریباً دو درجن سے زائد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے، جس سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہوئی اور کئی عمارتوں اور تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

ریسکیو اداروں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

وینزویلا کی حکومت کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں نقصانات کا مکمل اندازہ ابھی جاری ہے، اس لیے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پہلا زلزلہ 7.2 شدت کا ریکارڈ کیا گیا، جس کا مرکز کراکس سے تقریباً 284 کلو میٹر مغرب میں تھا، جبکہ بعد میں آنے والے دوسرے زلزلے کی شدت 7.5 بتائی گئی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!