ایمیزون نے سیکڑوں ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا

ایمیزون نے سیکڑوں ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا

ملازمین کی برطرفی اس کے اسٹورز یونٹ میں کی گء ہے، جو کمپنی کی مرکزی ای کامرس ویب سائٹ کا انتظام سنبھالتا ہے۔
ایمیزون نے سیکڑوں ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا

Webdesk

|

8 Oct 2026

امریکی کثیر القومی ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون نے چھانٹی کرتے ہوئے ایک بار پھر سیکڑوں ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کثیر القومی ٹیکنالوجی کمپنی اور دنیا کے سب سے بڑا ای کامرس (آن لائن خریداری) پلیٹ فارم ایمیزون نے ایک بار پھر چھانٹیاں کرتے ہوئے سیکڑوں ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملازمین کی برطرفی اس کے اسٹورز یونٹ میں کی گء ہے، جو کمپنی کی مرکزی ای کامرس ویب سائٹ کا انتظام سنبھالتا ہے۔

ایمیزون کا ملازمین کو فارغ کرنے کا یہ عمل گزشتہ سال شروع ہونے والے اور جنوری تک جاری رہنے والے 30,000 ملازمین کی برطرفی کے بڑے سلسلے کے بعد ہونے والی چھوٹی برطرفیوں کی نئی کڑی ہے۔

اس سارے معاملے سے واقف ایک شخص نے بتایا کہ ایمیزون نے 1,000 سے کم وائٹ کالر (دفتری) ملازمین کو فارغ کیا۔

دوسری جانب ایمیزون نے حالیہ برطرفیوں کی تصدیق کی ہے اور کمپنی کے ترجمان نے ای میل کے ذریعے جاری بیان میں کہا، "ہم نے اپنے اسٹورز کے کاروبار کے کچھ حصوں میں ردوبدل کیا ہے۔

ایمیزون کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین جیف بیزوس نے فاکس نیوز کے ایک انٹرویو میں کہا کہ ملازمتوں میں مسلسل کٹوتی اس لیے ضروری رہی ہے کیونکہ کمپنی نے وبا کے دوران ضرورت سے زیادہ بھرتیاں کر لی تھیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!