اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے قریب زوردار دھماکا
دھماکے سے ایک قریبی عمارت کے داخلی راستے کو معمولی نقصان پہنچا ہے
Webdesk
|
8 Mar 2026
اوسلو: ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے قریب ہونے والے ایک زوردار دھماکے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
پولیس کے مطابق، دھماکے سے ایک قریبی عمارت کے داخلی راستے کو معمولی نقصان پہنچا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیکیورٹی حکام نے علاقے کو سیل کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بڑے پیمانے پر تفتیش اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Comments
0 comment