سوڈان میں لینڈسلائیڈنگ پورا گاؤں ملیا میٹ، 1 ہزار سے زائد ہلاکتیں

سوڈان میں لینڈسلائیڈنگ پورا گاؤں ملیا میٹ، 1 ہزار سے زائد ہلاکتیں

اقوام متحدہ سے امدادی کاموں کا مطالبہ
سوڈان میں لینڈسلائیڈنگ پورا گاؤں ملیا میٹ،  1 ہزار سے زائد ہلاکتیں

ویب ڈیسک

|

2 Sep 2025

سوڈان کے دارفور خطے میں ایک خوفناک قدرتی آفت نے پورے گاؤں کو مٹی تلے دفن کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل شدید بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں تراسن گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو گیا، اور خدشہ ہے کہ ایک ہزار سے زائد افراد اس المناک حادثے میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یہ واقعہ 31 اگست کو پیش آیا، اور باغی گروہ سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی (ایس ایل ایم-اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ گاؤں کے تقریباً تمام رہائشی ہلاک ہو گئے اور صرف ایک شخص معجزانہ طور پر زندہ بچ سکا۔

اس خطے میں جاری تنازع کی وجہ سے آزاد ذرائع سے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق ابھی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ دارفور کے گورنر منی مناوی نے اس واقعے کو ایک "انسانی المیہ" قرار دیا ہے۔

باغی گروہ نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے فوری طور پر مدد کی اپیل کی ہے تاکہ امدادی کارروائیاں شروع کی جا سکیں، لاشوں کو نکالا جا سکے اور متاثرہ علاقے کی بحالی کا کام شروع کیا جا سکے۔

اس وقت، اس انسانی المیے پر عالمی برادری کی توجہ اور فوری امداد کی اشد ضرورت ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!