اسرائیلی بربریت کی وجہ سے غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے، اہلیہ اردوان کا میلانیا کو خط

اسرائیلی بربریت کی وجہ سے غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے، اہلیہ اردوان کا میلانیا کو خط

ترک خاتون اول کا امریکی خاتون اول سے غزہ نسل کشی روکنے کیلیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
اسرائیلی بربریت کی وجہ سے غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے، اہلیہ اردوان کا میلانیا کو خط

ویب ڈیسک

|

24 Aug 2025

ترک خاتونِ اوّل امینہ اردوان نے امریکی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ سے غزہ میں اسرائیلی مظالم کا شکار بچوں کے حق میں آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

ترک خاتون اول نے میلانیا ٹرمپ کو ایک خط لکھا ہے جس میں غزہ کی صورتحال کو انتہائی دلخراش قرار دیا گیا ہے اور اس علاقے کو بچوں کا قبرستان قرار دیا۔

ترک میڈیا کے مطابق، امینہ اردوان نے اپنے خط میں کہا کہ اسرائیلی کارروائیوں کی وجہ سے غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے۔ انہوں نے لکھا، "غزہ کے ہزاروں بچوں کے کفن پر لکھا ہوا 'نامعلوم بچہ' ہمارے ضمیر پر ایک نہ بھرنے والا زخم ہے۔"

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ وقت غزہ میں جاری ناانصافی کے خلاف مشترکہ طور پر آواز اٹھانے اور طاقت کو متحد کرنے کا ہے۔

امینہ اردوان نے میلانیا ٹرمپ کو یاد دلایا کہ انہوں نے یوکرین کے بچوں کے لیے آواز اٹھائی تھی اور اب امید ظاہر کی کہ وہ غزہ کے بچوں کے لیے بھی اسی طرح کی حساسیت کا مظاہرہ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کی حیثیت سے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مظلوم بچوں کے لیے کھڑے ہوں۔ اس خط کا مقصد دنیا کی توجہ غزہ کے انسانی بحران کی طرف مبذول کرانا اور عالمی رہنماؤں سے اس معاملے میں مداخلت کی درخواست کرنا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!