ملک میں 3 روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

ملک میں 3 روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

فی دس گرام سونے کی قیمت 11ہزار 745روپے بڑھ کر 4لاکھ 32ہزار 151روپے کی سطح پر آگئی۔
ملک میں 3 روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

Webdesk

|

3 Feb 2026

کراچی : عالمی ومقامی مارکیٹوں میں 3روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 137ڈالر کے بڑے نوعیت کے اضافے سے 4ہزار 813ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 13ہزار 700روپے کے اضافے سے 5لاکھ 40ہزار 062روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 11ہزار 745روپے بڑھ کر 4لاکھ 32ہزار 151روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 416روپے کے اضافے سے 8ہزار 821روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 357روپے کے اضافے سے 7ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!