اسرائیل نے رفاح پر زمینی حملے کی تیاری کرلی

اسرائیل نے رفاح پر زمینی حملے کی تیاری کرلی

رفاح کے پناہ گزین کیمپ پر ہوئے فضائی حملے میں چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
اسرائیل نے رفاح پر زمینی حملے کی تیاری کرلی

Webdesk

|

25 Apr 2024

تل ابیب:اسرائیل کی غزہ میں دہشت گردی جاری ہے، ایک طرف اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی غزہ کے علاقے رفاح میں پناہ گزین کیمپ پر میزائل برسا دئے، تو دوسری جانب رفاح میں ہی زمینی حملے کی تیاری بھی کرلی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رفاح کے پناہ گزین کیمپ پر ہوئے فضائی حملے میں چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

اسرائیل نے فوج کی دو بریگیڈز رفاح پر زمینی حملے کے لیے بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ حملے کیلئے بس حکومت کی اجازت درکار ہے۔رفاح سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے خان یونس میں خیمے لگا دئے گئے ہیں۔

رفاح میں فی الوقت پندرہ لاکھ بے گھر فلسطینی موجود ہیں جبکہ صرف چالیس ہزار خیمے خریدے گئے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!