اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 294 ہوگئی

اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 294 ہوگئی

ملبے سے لاشیں ملے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 294 ہوگئی

Webdesk

|

9 Mar 2026

بیروت: حزب اللہ کی جانب سے سخت مزاحمت کے بعد اسرائیل نے لبنان میں متعدد مقامات پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں جس میں شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائیوں میں جاں بحق افراد تعداد 294 تک پہنچ گئی جبکہ 1021 زخمی ہیں۔

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔لبنانی حکومت کا کہنا تھاکہ اسرائیلی فضائی حملے اور گولہ باری ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں جن میں رہائشی عمارتیں، سڑکیں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

وزارت صحت کے بقول زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

 اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ متعدد علاقوں میں امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور ممکنہ متاثرین کی تلاش کا کام بھی کر رہی ہیں۔ ملبے سے لاشیں ملے کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!