5 hours ago
اسپین کے جنگلات میں خوفناک آگ نے تباہی مچادی
Webdesk
|
27 Jul 2026
اسپین میں دارلحکومت میڈریڈ کے قریب جنگلات میں خوفناک آتشزدگی نے تباہی مچادی ، گھر،گاڑیاں اور جنگلات راکھ کا ڈھیر بن گئے۔
تفصاسپین کے دارالحکومت میڈریڈ کے قریبی جنگلات میں لگنے والی ہولناک اور بے قابو آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے بعد حکومت نے ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ، تیز ہواں اور شدید گرمی کے باعث آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے رہائشی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں متعدد گھر، گاڑیاں اور قیمتی املاک جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں۔
صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرہ علاقوں سے اب تک 15,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور نقل مکانی کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
فائر فائٹرز اور ریسکیو اداروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود آگ کی شدت کم نہیں ہو سکی ہے۔
متعلقہ حکام نے اعتراف کیا ہے کہ آگ اب ان کے کنٹرول سے باہر ہو چکی ہے، اس شدید آتشزدگی کے باعث اٹھنے والے سیاہ دھوئیں کی وجہ سے علاقے میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس سے شہریوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔
یہ موسمیاتی تباہی صرف اسپین تک محدود نہیں رہی بلکہ اس وقت پورا خطہ اس کی زد میں ہے۔
اسپین کے علاوہ پڑوسی ممالک بشمول فرانس، اٹلی، یونان اور پرتگال کے جنگلات بھی اس وقت شدید آگ کی لپیٹ میں ہیں، اور ان ممالک کی انتظامیہ بھی آگ پر قابو پانے اور انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
Comments
0 comment