3 hours ago
شمالی کوریا نے 10 بیلسٹک میزائل داغ دیے: جنوبی کوریا
جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ ممکنہ مزید میزائل تجربات پر نظر رکھی جا رہی ہے
Webdesk
|
29 Oct 2026
جاپانی کوسٹ گارڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جاپانی کوسٹ گارڈ کے مطابق پروجیکٹائل ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل تھا جو سمندر میں گر چکا ہے۔
جاپانی میڈیا کے مطابق میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرتا دکھائی دیا۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل کے قریب 10 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ ممکنہ مزید میزائل تجربات پر نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ امریکا اور جاپان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ بھی جاری ہے۔
Comments
0 comment