2 hours ago
شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ سے متعلق اہم خبر
رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی سرکاری سطح پر تکفین کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
Webdesk
|
4 Mar 2026
تہران: ایران کے سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ فی الحال ملتوی کردی گئی ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی سرکاری سطح پر تکفین کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل ایران کے سرکاری میڈیا نے خبر دی تھی کہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی جبکہ تین دن تک جاری رہنے والی تقریبات کے بعد ان کی تدفین کی جائے گی۔
تاہم اب رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ منتظمین نے کہا ہے کہ مقام کے تعین تک اس تقریب کو ملتوی کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کسی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
Comments
0 comment