شدید طوفان سے آسٹریلیا میں آسمان خون کی طرح سرخ ہوگیا

شدید طوفان سے آسٹریلیا میں آسمان خون کی طرح سرخ ہوگیا

عینی شاہدین نے ان مناظر کو غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے دنیا بدل گئی ہو۔
شدید طوفان سے آسٹریلیا میں آسمان خون کی طرح سرخ ہوگیا

Webdesk

|

29 Mar 2026

سڈنی: آسٹریلیا میں طاقتور سائیکلون ناریلے کے باعث آسمان خون کی طرح سرخی چھا گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تیز ہوائیں چلنے کے بعد چند ہی منٹوں میں دن کی روشنی ختم ہو گئی اور تیز ہواں کے سبب آئرن سے بھرپور گرد کے بڑے بادل فضا میں اڑنے سے آسمان کا رنگ گہرا سرخ ہو گیا اور حدِ نگاہ تقریبا صفر رہ گئی۔

رپورٹس کے مطابق کئی علاقوں میں سانس لینا بھی مشکل ہوگیا جبکہ آسمان غیر معمولی سرخ اور نارنجی رنگ میں نظر آیا۔

عینی شاہدین نے ان مناظر کو غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے دنیا بدل گئی ہو۔

ماہرین کے مطابق یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب تیز ہوائیں زمین کی سطح سے آئرن آکسائیڈ سے بھرپور مٹی کو فضا میں بلند کر دیتی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!