سعودی عرب: عمرہ سیزن کی تاریخوں کا اعلان

سعودی عرب: عمرہ سیزن کی تاریخوں کا اعلان

عمرہ زائرین 15 ذوالحج 1448 ہجری سے مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے
سعودی عرب: عمرہ سیزن کی تاریخوں کا اعلان

Webdesk

|

18 May 2026

مکہ مکرمہ: سعودی وزارت حج و عمرہ نے آئندہ عمرہ سیزن کے آغاز سے متعلق اہم تاریخوں کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عمرہ زائرین 15 ذوالحج 1448 ہجری سے مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے، جبکہ عمرہ ویزوں کا اجرا 31 مئی 2026 سے شروع کیا جائے گا۔

وزارت حج و عمرہ کاکہنا ہیکہ نسک ایپ کے ذریعی عمرہ اجازت نامے یکم جون 2026 سے دستیاب ہوں گے۔

 ویزوں کی آخری تاریخ یکم شوال 1448ھ (9 مارچ 2027) ہے، جبکہ  زائرین کے داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال 1448ھ (23 مارچ 2027) مقرر کی گئی ہے۔

سعودی عرب سے زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ 30 شوال 1448ہجری، 7 اپریل 2027 مقرر کی گئی ہے۔

سعودی حکام نے زائرین کو ہدایت کی ہیکہ وہ بروقت رجسٹریشن اور سفری دستاویزات مکمل رکھیں تاکہ عمرہ ادائیگی میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!