2 hours ago
روس نے جنگ کے ماحول میں ایران کو انسانی امداد بھیج دی
Webdesk
|
14 Mar 2026
تہران: روس حالیہ جنگ کے دوران ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیا میں روسی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کا ایک Il-76 کارگو طیارہ 13 ٹن سے زیادہ طبی سامان لیکر آذربائیجان پہنچا، جہاں سے یہ امداد ایرانی حکام تک منتقل کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق روسی وزارت ہنگامی حالات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ امدادی کھیپ ادویات اور طبی سامان پر مشتمل ہے، آذربائیجان سے امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے سرحد کے راستے ایران بھیجا جائیگا۔
رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
روسی وزارت ہنگامی حالات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ امداد روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے احکامات پر بھیجی گئی ہے۔
Comments
0 comment