2 hours ago
روس کا یورپ کو گیس کی سپلائی بند کرنے پر غور
روسی گیس اور تیل پر پابندیاں لگیں تو روس کے لیے دیگر منڈیوں کا رخ کرنا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
Webdesk
|
5 Mar 2026
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کرسکتا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین روسی گیس اور ایل این جی پر پابندی لگانا چاہتی ہے۔
پیوٹن نے کہا کہ روسی گیس اور تیل پر پابندیاں لگیں تو روس کے لیے دیگر منڈیوں کا رخ کرنا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی توانائی پر یورپ کا انحصار کم ہونے پر ماسکو چین سمیت دیگر منڈیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔
Comments
0 comment