12 hours ago
قطر کے بعد 24 گھنٹے کے اندر اسرائیل کا اسلامی ملک پر حملہ، اموات

ویب ڈیسک
|
11 Sep 2025
قطر کے دارالحکومت پر حملے کے ایک روز بعد ہی اسرائیل نے ایک اور اسلامی ملک پر حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے قطر پر حملے کے 24 گھنٹوں کے اندر یمن میں حملہ کیا جس میں حوثی باغیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اف 35 ہلاک اور 900 زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب حوثی رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی حملے کو ایئرڈیفنس سسٹم کی مدد سے ناکام بنایا ہے۔
حوثی وزارت صحت کے ترجمان انیس الاسبحی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر بتایا کہ سول ڈیفنس اور امدادی ٹیمیں اب بھی لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
قبل ازیں اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا جو غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں شامل تھی۔
حوثی گروپ کے مطابق، اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعاء اور الجوف صوبے میں فضائی حملے کیے جس میں نو افراد ہلاک ہو گئے۔
قطر نے دوحہ میں حماس کے سیاسی بیورو کے رہائشی ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے، جسے اس نے ایک "بزدلانہ اسرائیلی حملہ" قرار دیا۔
قطر کی وزارت خارجہ نے اسے "مجرمانہ جارحیت" اور بین الاقوامی قوانین کی "واضح خلاف ورزی" قرار دیا۔ قطر نے خبردار کیا ہے کہ یہ حملہ اس کے شہریوں اور رہائشیوں کی سلامتی کے لیے ایک خطرناک خطرہ ہے۔
ان حملوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کی فوجی کارروائیاں اب غزہ تک محدود نہیں ہیں اور اس سے خطے میں مزید کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔
Comments
0 comment