پیرس کے چارلس ایئرپورٹ پر پروازیں معطل

پیرس کے چارلس ایئرپورٹ پر پروازیں معطل

سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے کچھ ہی دیر بعد ائیرپورٹ پر معمول کی پروازیں دوبارہ بحال کر دی گئیں۔
پیرس کے چارلس ایئرپورٹ پر پروازیں معطل

Webdesk

|

20 Nov 2026

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مصروف ترین چارلس ڈی گال ائیرپورٹ پر ممکنہ طور پر ڈرون دیکھے جانے کی اطلاع پر پروازوں کی آمدورفت مختصر دورانیہ کیلئے معطل کر دی گئی۔

 حکام کے مطابق ائیرپورٹ کی فضائی حدود میں ڈرون کی موجودگی کے شبہے پر حفاظتی اقدامات کے تحت فلائٹ آپریشن کو فوری طور پر روکا گیا تاہم سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے کچھ ہی دیر بعد ائیرپورٹ پر معمول کی پروازیں دوبارہ بحال کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ فرانسیسی قوانین کے تحت ائیرپورٹس اور حساس تنصیبات کے قریب بغیر اجازت ڈرون اڑانا سختی سے ممنوع ہے کیونکہ یہ مسافر طیاروں کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!