نوڈلز کے زہر سے 13 سالہ حافظ قرآن جاں بحق

نوڈلز کے زہر سے 13 سالہ حافظ قرآن جاں بحق

حکام نے تحقیقات کیں تو میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکے کے جسم میں زہر پھیل گیا تھا
نوڈلز کے زہر سے 13 سالہ حافظ قرآن جاں بحق

ویب ڈیسک

|

26 Aug 2025

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 13 سالہ نوجوان حمزہ کی کچے نوڈلز کھانے کے بعد جسم میں زہر پھیلنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔ 

یہ واقعہ منگل کو پیش آیا، جس کے بعد عوامی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور شہریوں نے نوڈلز کے معیار پر سوالات اٹھائے ہیں۔متعلقہ حکام نے تحقیقات کیں تو میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکے کے جسم میں زہر پھیل گیا تھا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، حمزہ نوڈلز کا بہت شوقین تھا اور شدید بھوک کی وجہ سے اس نے انڈونیشیائی برانڈ کے مشہور انسٹنٹ نوڈلز کے تین پیکٹ پکائے بغیر کھا لیے۔ 

اس واقعے کے آدھے گھنٹے بعد ہی اس کی طبیعت بگڑنا شروع ہو گئی، اور اسے الٹیاں، شدید پسینہ اور پیٹ میں درد شروع ہو گیا۔ جب اسے ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے جسم میں زہر پھیل گیا ہے۔

حمزہ کے والد نے بتایا کہ یہ سب کچھ شام کی نماز اور قرآن کی کلاس سے واپسی کے فوراً بعد ہوا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی تحقیقات شروع کیں۔ لاش پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں پائے گئے اور طبی ٹیسٹوں میں منشیات یا غیر قانونی مواد کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔

واقعے کے بعد مصر کے پبلک پراسیکیوشن نے اس دکاندار کی گرفتاری کا حکم دیا ہے جس نے یہ نوڈلز فروخت کیے تھے، اور مصنوعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!