1 hour ago
امریکی عوام میں اسرائیل کیلئے شدید نفرت پائی جاتی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ ووٹر کو ایران جنگ، فیول کی بڑھتی قیمتوں اور اسرائیل مخالف جذبات نے متاثر کیا۔
Webdesk
|
9 Nov 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات میں شکست کی وجوہات بیان کر دیں۔
ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی عوام میں اسرائیل کے لیے شدید ناپسندیدگی پائی جاتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خود انتخابی میدان میں ہوتا تو نتائج بالکل مختلف ہوتے۔
امریکی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ ووٹر کو ایران جنگ، فیول کی بڑھتی قیمتوں اور اسرائیل مخالف جذبات نے متاثر کیا۔
واضح رہے کہ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو 54 سیٹوں کی اکثریت حاصل ہوئی اور ریپبلکنز کی نشستیں کم ہو کر 44 رہ گئیں۔
ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو 254 نشستوں کی اکثریت مل گئی ہے جبکہ ریپبلکنز کی نشستیں کم ہو کر 162 ہو گئی ہیں۔
Comments
0 comment