حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 5 نومبر کے لیے ہوں گی۔
Webdesk
|
4 Nov 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ ڈیزل 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 5 نومبر کے لیے ہوں گی۔
Comments
0 comment