سیالکوٹ واقعے میں جاں بحق نوجوان کے بہنوئی کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مسٹر پتلو گرفتار

سیالکوٹ واقعے میں جاں بحق نوجوان کے بہنوئی کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مسٹر پتلو گرفتار

سیالکوٹ پولیس نے ایک علیحدہ مقدمے میں ملزم کو گرفتار کیا ہے، ملزم صحت مند ہے
سیالکوٹ واقعے میں جاں بحق نوجوان کے بہنوئی کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مسٹر پتلو گرفتار

ویب ڈیسک

|

9 Nov 2026

سیالکوٹ: ڈسکہ پولیس نے تقریب کے دوران بھگدڑ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان محمد ریحان کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم انصر جٹ عرف مسٹر پتلو کو دھمکیاں دینے کے ایک الگ مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ریحان کے بہنوئی ابوبکر نے درخواست دی تھی کہ قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی جانب سے انہیں اور ان کے اہلخانہ کو مقدمے میں صلح کرنے اور پیروی سے روکنے کے لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

درخواست پر تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے انصر جٹ عرف مسٹر پتلو اور اس کے بھائی کاشف بشیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی اور مسٹر پتلو کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کے دوران قانون اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق ملزم کے ڈسک ہلنے کا تاثر درست نہیں اور وہ صحت مند ہے۔

واضح رہے کہ مسٹر پتلو پہلے ہی ریحان کے قتل کے مقدمے میں نامزد ہے اور اس کیس میں عبوری ضمانت پر ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!